لوئر کٹھائی پانی کے تنازعہ دو فریقین میں ہونے والے تصادم کا گرینڈ جرگے کے ذریعے ڈراپ سین

بدھ 27 جون 2018 15:56

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) مسلم لیگ( ن) حلقہ نمبر پانچ کے راہنماء قاری امتیاز احمد مغل نے لوئر کٹھائی پانی کے تنازعہ دو فریقین میں ہونے والے تصادم کا گرینڈ جرگے کے ذریعے ڈراپ سین کرانے پر ضلع ایڈمنسٹریٹر محمد فرید خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ایڈمنسٹریٹر محمد فرید خان نے بہترین منصف کا کردار اد ا کیا ہے انہوں نے کہا کہ معاملہ دونوں فریقین میں بہت آگے تک بڑھ رہا تھا جس کو روکنا کافی مشکل دکھائی دے رہا تھا انہوں نے کہا کہ فرید خان جیسی شخصیات جہلم ویلی میں ہونا کسی نعمت سے کم نہیں قاری امتیاز احمد مغل نے کہا کہ جہلم ویلی میں فرید خان کی صورت میں واحد سیاسی شخصیت ہیں جو اللہ کی رضا کے لیے لوگوں میں صلح کراتے ہیں جو اللہ کے ہاں بہت بڑا کارنامہ اور اجر و ثواب کا باعث ہے قاری امتیاز احمد مغل نے کہا کہ اللہ تعالی نے محمد فرید خان کو دھیڑوں صفات سے نوازا ہے اللہ ان کی زندگی میں دن دگنی اوررات چگنی ترقی عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :