فیصل ۱ٓباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملازمین کے کنٹریکٹس کی مدت میںدو سال کی توسیع کردی

بدھ 27 جون 2018 15:56

فیصل آباد۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) فیصل ۱ٓباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملازمین کے کنٹریکٹس کی مدت میںدو سال کی توسیع کردی ہے جبکہ عیدالاضحی کے پروکیورمنٹ پلان کی بھی منظوری دے دی گئی ہے تاکہ عید کے موقع پر قربانی کے جانوروں کا ویسٹ بروقت تلف کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میںفیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 40واں اجلاس چیئر مین بورڈ آ ف ڈائریکٹرز میئر محمد رزاق ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میںڈپٹی میئرچوہدری عبدالغفور ،ڈپٹی میئر امین بٹ ،وومن ممبرشمائلہ چوہدری ، چیئرپرسن مس سائرہ امجد، نمائندہ پی اینڈڈی ،نمائند ہ ایل جی اینڈ سی ڈی او ر منیجنگ ڈائریکٹر ایف ڈبلیو ایم سی عماد اقبال گل نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے ہائر وزن کانٹے کے کنٹریکٹ میںچھ ماہ کی توسیع ،ڈیلی ویجزملازمین کو سرکارکے جاری کردہ ڈیلی ویجز ریٹ میں اضافہ کی بنیاد پر یکم جولائی 2017 ء سے بقایا جات کی ادائیگی ،ملازمین کے کنٹریکٹس کی مدت میںدو سال کی توسیع،عیدالاضحی2018 ء کے پروکیورمنٹ پلان اور کمپنی کے نئے مالی سال 2018-19ء کے مجوزہ بجٹ کی منظوری سمیت وہیکلز کے ٹائرز کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :