منشیات کی لعنت سے نجات کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
بدھ 27 جون 2018 15:56
(جاری ہے)
واک کے شرکاء نے نشہ سے انکار،زندگی سے پیار،نشہ کے نقصانات اور دیگر تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔واک کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ نشہ انسان کو انسانیت کی رفعتوں سے تنزلی کے گڑھوں میں دھکیل دیتا ہے لہذا معاشرے کو نشہ سے انکاراور زندگی سے پیار کا سبق ذہن نشین کرانے کے لئے آگاہی پروگرامز کاانعقاد ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف عالمی دن منانے کا مقصد اس برائی کے خلاف جہاد کے عزم کی تجدید کرنا ہے تاکہ نشہ کے خلاف نفرت کو اجاگر کرکے اس کے استعمال پرقابو پایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انسداد منشیات کمیٹی کے زیراہتمام آگاہی پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم اس لعنت سے نجات کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں این جی اوز کا کردار قابل ستائش ہے۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے کہا کہ نشہ نوجوان نسل کو گھن کی طرح چاٹ رہا ہے اور اس وجہ سے نشہ بازوں کی انفرادی وخاندانی زندگیوں کو نقصان کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر قوم بھی متاثر ہوتی ہے لہذااس عفریت سے چھٹکارہ پانے کے لئے معاشرے کے ہرطبقے کو آگے آناچاہیے۔انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف محکمہ ایکسائز کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات نے کہا کہ نشہ کے رحجان کو روکنے کے لئے سماجی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کی نشہ آور اشیاء تک رسائی ممکن نہ ہو اور وہ اس خطرناک اور بھیانک فعل سے بچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ نشہ کے خلاف جنگ بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔انہوںنے انجمن انسداد منشیات کے نشہ کے خلاف اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔دیگر مقررین نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جنگی بنیادوں پر اعلان جنگ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ عوامی آگاہی کے لئے واکس،سیمینار اور دیگر پروگرامز تسلسل کے ساتھ جاری رہنے چاہیئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.