بہبود آبادی کا عالمی دن11 جولائی کو منایا جائے گا

بدھ جون 15:56

فیصل آباد۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) فیصل ۱ٓبادمیں گیارہ جولائی کو بہبود آبادی کا عالمی دن بھرپور انداز میں منایا جائے گا جس کیلئے مختلف پروگرامز ترتیب دئیے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کو چھوٹے خاندان کی اہمیت وافادیت سے بخوبی آگاہ کیا جاسکے۔اس امر کا فیصلہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کے اجلاس کے دوران کیا گیا جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز)میاں آفتاب احمد کی زیر صدارت منعقدہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عفران حسین ثاقب چوپڑا نے محکمہ کی ماہانہ کارکردگی سے آگاہ کیا۔صدر اجلاس نے بے ہنگم بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے محکمانہ سروسز کو نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعداد وسائل کے مطابق رکھنے کے لئے بہبود آبادی کے پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے سلسلے میں ہرممکن تشہیری وانتظامی ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہبود آبادی کے عالمی دن کو وسیع پیمانے پر منانے کیلئے جامع اورمنظم اقدامات کئے جائیں تاکہ خاندانی منصوبہ بندی پرعملدرآمد کے سلسلے میں آگاہی پیدا کرنے کے حقیقی مقاصد حاصل کئے جائیں۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے بتایا کہ گیارہ جولائی کو بہبود آبادی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیمینار اور واک کے انعقاد کے علاوہ دیگر مختلف نوعیت کے پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :