بلدیاتی نمائندوں کو عام انتخابات 2018ء کی انتخابی مہم میں شمولیت ومعاونت سے روک دیا گیا

بدھ جون 16:01

فیصل آباد۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) نگران حکومت پنجاب کی طرف سے متعلقہ قوانین کے تحت بلدیاتی نمائندوں کو عام انتخابات 2018ء کی انتخابی مہم میں شمولیت ومعاونت سے روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب عارف انور بلوچ کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے تحت میئرمیونسپل کارپوریشن،ڈپٹی میئرزمیونسپل کارپوریشن،چیئرمین ضلع کونسل،وائس چیئرمین ضلع کونسل،چیئرمین میونسپل کمیٹیز،چیئرمین/وائس چیئرمین یونین کونسلز سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 233کے تحت کوڈ آف کنڈکٹ برائے الیکشن قومی وصوبائی اسمبلی 2018ء کے نوٹیفکیشن جبکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی دفعہ 4کے تحت بلدیاتی نمائندوں کی الیکشن مہم 2018ء میں کسی طور پر بھی شمولیت ومعاونت کرنے پر ممانعت کی گئی ہے لہٰذا وہ انتخابی مہم کا حصہ بننے سے باز رہیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔