پاک پتن ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے کار نہر میں جا گر ی ،

محکمہ صحت کا سنیٹری انسپکٹر جاں بحق ، بیٹا زخمی

بدھ 27 جون 2018 16:01

پاکپتن۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) تیز رفتار ٹرک کی کار کو ٹکرسے کار نہر میں جا گری جس کے نتیجہ میں محکمہ صحت کا سنیٹری انسپکٹر جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا سنیٹری انسپکٹررانا محمد اصغر نورانی اور اس کا 21 سالہ بیٹا محسن اصغر کار میں چک 21-EB کے قریب جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ان کی کار نہر میں جا گری جس کے نیتجہ میں محکمہ صحت کا سنیٹری انسپکڑرانا محمد اصغر نورانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا 21 سالہ بیٹا محسن اصغر زخمی ہو گیا، زخمی کوکو ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :