مسلم لیگ (ن) نے قمرالاسلام راجہ کی گرفتاری کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

شفاف انتخابات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی، راجہ ظفر الحق

بدھ جون 16:01

مسلم لیگ (ن) نے قمرالاسلام راجہ کی گرفتاری کے معاملے پر الیکشن کمیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) نے قمرالاسلام راجہ کی گرفتاری کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے۔ بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق اور سابق وفاقی وزیر زاہد حامد نے چیف الیکشن کمیشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خا ن سے ملاقات کی اور انہیں نیب کی طرف سے ان کے میدوار قمر الاسلام راجہ کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن پہنچنے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہاکہ صاف شفاف انتخابات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی۔