تحر یک انصاف میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ نہ ملنے والی خواتین کو قیادت کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کی تنبیہ کردی گئی

بدھ 27 جون 2018 16:06

تحر یک انصاف میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ نہ ملنے والی خواتین کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) تحر یک انصاف میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ نہ ملنے والی خواتین کو قیادت کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کی تنبیہ کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قیادت کی جانب سے احتجاجی خواتین کو پیغام دیا گیا ہے کہ احتجاج سے انتخابی مہم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے وہ اپنا احتجاج ختم کردیں اور خواتین شورشرابہ کرنے سے گریز کریں ذرائع کے مطابق قیادت نے احتجاجی خواتین کو پیغام میں کہا ہے کہ معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے لیکن انتخابی مہم کے دوران وہ احتجاج سے گریز کریں۔ ٹی وی شوز میں بھی تنقید سے باز رہا جائے لیکن اگر احتجاجی خواتین نے احتجاج ختم نہ کیا تو شوکاز نوٹس دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :