(ن) لیگ نے ملک شبیر سے پی پی 161 کا ٹکٹ واپس لے کر فیصل سیف کھوکھر کو دیدیا

بدھ 27 جون 2018 16:06

(ن) لیگ نے ملک شبیر سے پی پی 161 کا ٹکٹ واپس لے کر فیصل سیف کھوکھر کو دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) مسلم لیگ(ن)نے ملک شبیر سے پی پی 161 کا ٹکٹ واپس لے کر فیصل سیف کھوکھر کو دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مسلم لیگ نون نے فیصل سیف کھوکھر سے پی پی 161 کا ٹکٹ لے کر ملک شبیر کو جاری کیا جس کا ملک شبیر کھوکھر نے پارٹی سرٹیفیکٹ بھی ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرا دیا تھا اب مسلم لیگ نون نے یو ٹرن لیتے ہوئے دوبارہ ملک فیصل کھوکھر کو پی پی 161 کا ٹکٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آج فیصل سیف کھوکھر ریٹرننگ آفیسر کو پارٹی ٹکٹ جمع کرائیں گے دوسری جانب سینئر(ن)لیگی رہنما حمزہ شہباز سے سیف الملوک کھوکرنے ملاقات کی، اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قوم 25جولائی کومشرقی اقدارکے باغیوں کو مسترد کردے گی۔

متعلقہ عنوان :