سابق امیدوار اسمبلی نوید عباسی ایڈووکیٹ کا دورہ مظفرآباد، وکلاء برادری سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

بدھ 27 جون 2018 16:06

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) سابق امیدوار اسمبلی نوید عباسی ایڈووکیٹ کا دورہ مظفرآباد، وکلاء برادری سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال، ریاستی عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے عدلیہ کے اقدامات اور وکلاء برادری کے کردار کی تعریف، تفصیلات کے مطابق کراچی میں مقیم معروف نوجوان قانون دان، سابق امیدوار اسمبلی نوید عباسی ایڈووکیٹ نے مظفرآباد کا دورہ کیا، دورہ کے دوران انہوں سے مظفرآباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں وکلاء برادری سے ملاقاتیں کیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر انہوں نے ریاستی عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے آزادکشمیر عدلیہ کے اقدامات اور وکلاء برادری کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا، نوید عباسی ایڈووکیٹ نے اپنے دورہ مظفرآباد کے دوران مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں، اور اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف مقامات پر مرنے والے افراد کی فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :