الخدمت فائونڈیشن نے سیز فائر لائن کے ملحقہ علاقوں میں رضاکاروں کو فرسٹ ایڈ کٹ فراہم کرنا شروع کر دی

بدھ 27 جون 2018 16:07

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) الخدمت فائونڈیشن آزاد جموں وکشمیر نے دیگر رفاعی پروگراموں کے ساتھ ساتھ سیز فائر لائن کے ملحقہ علاقوں میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی فرسٹ ایڈ کا کام شروع کر دیا ہے ،پہلے مرحلے میں کھوئی رٹہ میں 25رضا کاروں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کر کے فرسٹ ایڈ کٹ فراہم کر دی ہیں اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن آزادکشمیر کے ریجنل منیجر اشتیاق شہزاد اور نعمان نے رضاکاروں کو یہ کٹ فراہم کی ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل منیجر اشتیاق شہزاد نے کہا ہے کہ متاثرین سیز فائر لائن کو تنہا نہیں چھوڑیں گے الخدمت فائونڈیشن ان کے شانہ بشانہ رہے گی ،ہندوستان بھو ل میں ہے کہ وہ سیز فائر لائن پر فائرنگ کر کے کشمیریوں کو خوفزدہ کردے گا ،سیز فائر لائن پر رہنے والے ہمارے بہادر عوام بھارت کے بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں الخدمت فائونڈیشن ان کی ہر سطح پر مدد اور امداد فراہم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :