پاکستان میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر25 جولائی کوپاکستان میں ہونے والے الیکشن میںکلین سویپ کرے گی‘ قائد پاکستان میاں محمدنوازشریف تعمیروترقی کے ہیروہیں

مسلم لیگ ن تحصیل سماہنی کے صدرحاجی راجہ منیراللہ خان کی بات چیت

بدھ 27 جون 2018 16:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) مسلم لیگ ن تحصیل سماہنی کے صدرحاجی راجہ منیراللہ خان نے کہاہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر25 جولائی کوپاکستان میں ہونے والے الیکشن میںکلین سویپ کرے گی۔قائد پاکستان میاں محمدنوازشریف تعمیروترقی کے ہیروہیں۔ عوام الیکشن میں مسلم لیگ ن کو سرخروکرے گی۔ مسلم لیگ ن کاپانچ سالہ دور تعمیروترقی کے لحاظ سے گذشتہ سترسالوں پربھاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دورمیں 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیداکی گئی،پورے پاکستان میںسڑکوں کے جال بچھائے گئے۔ پاکستان کے عوام قائد پاکستان میاں محمدنوازشریف کو 25 جولائی کوووٹ دیکریہ ثابت کرینگے کے اقتدارکے تمام راستے مسلم لیگ ن کی طرف جاتے ہیں۔ ڈانس کلچر،گالی گلوچ یادھرنے تعمیروترقی کی راہ میں رکاوٹ کے سواکچھ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

عوام تعمیروترقی کے دشمنوں کوالیکشن میں مسترد کردینگے۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی راجہ منیراللہ خان نے کہاکہ 25 جولائی کو پاکستان کے عوام حقیقی معنوں میں پاکستان کوتعمیروترقی کے ٹریک پرلانے والوں کواگلے پانچ سال کے لیے اقتدار سونپیں گے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے پچھلے پانچ سالہ دورحکومت میں تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں تعمیروترقی کے کام کروائے اور لوگوں کی فلاح وبہبود کی۔

عوام میرٹ پرمسلم لیگ ن کوکامیاب کریں گے۔ پاکستانی عوام باشعورہے کبھی بھی تعمیروترقی کے دشمنوں کواقتدارمیں آنے کی اجازت نہیں دینگے۔ انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان سے اندھیروں کوختم کیااسی وجہ سے پاکستان کے عوام ووٹ کی پرچی سے دوبارہ مسلم لیگ ن کو کامیاب کرکے خدمت کاموقع دیں گے۔