ممبر اسمبلی نظریاتی کونسل مولانا اسحق خان مدنی خالق حقیقی سے جا ملے

چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی جانب سے خدمات کو خراج عقیدت

بدھ 27 جون 2018 16:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) ممبر اسمبلی نظریاتی کونسل مولانا اسحق خان مدنی خالق حقیقی سے جا ملے ،چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی جانب سے خدمات کو خراج عقیدت،مولانا اسحق خان مدنی کی وفات پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،انھوں نے کہا کہ نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ مولانا اسحق خان مدنی کا شمار آزاد جموں و کشمیر کے چوٹی کے علمائے کرام میں ہوتا ہے اور ان کی دینی اور ملی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا جو کہ تاریخ کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

وہ مفسر قرآن بھی تھے اللہ ان کی دینی خدمت قبول فرمائے،مرحوم نے بطور رکن اسلامی نظریاتی کونسل بھی گرانقدر خدمات انجام دیں، ان کی وفات سے دینی حلقوں میں ایک بڑا خلا پیدا ہو ا ہے، انھوں نے مرحوم کی دینی اور ملی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ تعزیتی پیغام میں دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔