آزادجموں وکشمیر میں لائبریری سائنس کے طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا

بدھ 27 جون 2018 16:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) آزادجموں وکشمیر میں لائبریری سائنس کے طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا ،درجنوں اسامیاں خالی ہونے کے باوجود پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن نہ بھیجی جا سکی جب کہ حاضر سروس ملازمین کا سروس سٹریکچر نہ ہونے کے باعث بھی ان پر ترقیابیوں کے دروازے بند ہیں ،اس وقت ریاست میں سیکڑوں کے حساب سے نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں اٹھائے مارے مارے پھر رہے ہیں مگر کسی نے بھی ان کے مسائل کی جانب توجہ نہ دی ،نوجوانوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر خالی اسامیوں کی فی الفور ریکوزیشن پبلک سروس کمیشن کو نہ بھیجی گئی تو جلد باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کرتے ہوئے ہڑتال جیسا اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔