دستار فضیلت و ختم نبوت کانفرنس کا آغاز کل بعد از نماز مغرب جامعہ دار العلوم الاسلامیہ بینک اسکوائر مظفراباد میں ہوگا

بدھ جون 16:07

مظفراباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) دستار فضیلت و ختم نبوت کانفرنس کا آغاز آج بعد از نماز مغرب جامعہ دار العلوم الاسلامیہ بینک اسکوائر مظفراباد میں ہوگا۔کانفرنس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر و صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی سرپرستی میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی پہلی نشست کے مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کے خلیفہ مجاز وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے رکن ممتاز روحانی شخصیت مولانا پیر محمد عزیز الرحمن ہزاروی ہونگے ۔

جبکہ کانفرنس میں مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے زعاء اور مشائخ کرام اور معروف نعت خواں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔جبکہ کانفرنس کی دوسری نشست دن 10بجے تا نماز جمعہ ہوگی ۔جس کے مھمان خصوصی پاکستان کے بزرگ عالم دین مولانا قاضی ارشد الحسینی ہونگے۔انتظامیہ کے مطابق کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور عوام الناس سے کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :