چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی جانب سے مولانا اسحٰق خان مدنی کی وفات پر تعزیتی پیغام

بدھ 27 جون 2018 16:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے مولانا اسحٰق خان مدنی کی وفات پر تعزیتی پیغام ۔مولانا اسحٰق مدنی کی وفات پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ مولانا اسحٰق مدنی کا شمار آزادجموں وکشمیر کے چوٹی کے علمائے کرام میں ہوتا ہے اور ان کی دینی اور ملی خدمات کو تادیریاد رکھا جائے گا جو کہ تاریخ کا حصہ ہیں۔ وہ مفسر قرآن بھی تھے اللہ ان کی دینی خدمت قبول فرمائے ۔نیز انہوں نے بطور رکن اسلامی نظریاتی کونسل بھی گرانقدر خدمات انجام دیں ۔ ان کی وفات سے دینی حلقوں میں ایک بڑا خلاء پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی دینی اور ملی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ تعزیتی پیغام میں دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :