حسن ،حسین نواز اور اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی منظوری

نیب کل حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو انٹر پول سے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھے گی

بدھ 27 جون 2018 16:11

حسن ،حسین نواز اور اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی منظوری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان لانے کی منظوری دیدی۔بدھ کے روز چیئرمین نیب کی جانب سے حسن نواز، حسین نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان لانے کی منظوری دی گئی۔

نیب کل حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو انٹر پول سے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھے گی۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق ،سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹوں حسن نواز، حسین نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے برطانیہ سے لانے کی منظوری چیئرمین نیب نے کل بورڈز آف ڈائریکٹرز سے مشاورت کے بعد دی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کو نیب کی طرف سے درخواست ملنے کے بعد ہی وزارت داخلہ انٹر پول کو درخواست کرے گا جس کے بعد حسن، حسین اور اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ہوں گے۔

پاکستان میں انٹر پول کا ا?فس نیب کی درخواست پر ریڈ وارنٹ جاری کرے گا جو انٹر پول کے فرانس ہیڈ آفس بجھوائے جائیں گے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پر نیب ریفرنسز کے حوالے سے مقدمات کی سماعت جاری ہے۔ لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز بھی ایون فیلڈ سمیت 3 ریفرنسز میں شریک ملزم ہیں جبکہ اسحاق ڈار پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔