پیغام دیا گیا تھا افتخار چوہدری کیخلاف بولنا بند کردوں ورنہ الیکشن متاثر ہوسکتا ہے‘

دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جو فیصلہ آیا ہے اس سے فرق نہیں پڑتا‘گھبرانے کی کوئی بات نہیں، میرے لیڈر عمران خان کیخلاف کوئی بھی غلط بات کرے گا تو اس کو میری طرف سے جواب ضرور آئے گا‘ افتخار چوہدری اور اس کی باقیات کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کے بعد ویڈیو پیغام

بدھ جون 16:11

پیغام دیا گیا تھا افتخار چوہدری کیخلاف بولنا بند کردوں ورنہ الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیغام دیا گیا تھا افتخار چوہدری کیخلاف بولنا بند کردوں ورنہ الیکشن متاثر ہوسکتا ہے‘دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جو فیصلہ آیا ہے اس سے فرق نہیں پڑتا‘گھبرانے کی کوئی بات نہیں، میرے لیڈر عمران خان کیخلاف کوئی بھی غلط بات کرے گا تو اس کو میری طرف سے جواب ضرور آئے گا‘ افتخار چوہدری اور اس کی باقیات کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کے بعد فواد چوہدری نے ایک ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جو فیصلہ آیا ہے اس سے فرق نہیں پڑتا، مجھے پیغام آیا کہ افتخار چوہدری کے خلاف پریس کانفرنس کرنا بند کردو ورنہ تمہارا الیکشن متاثر ہوگا، دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، میرے لیڈر عمران خان کے خلاف کوئی بھی غلط بات کرے گا تو اس کو میری طرف سے جواب ضرور آئے گا، افتخار چوہدری اور اس کی باقیات کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف فیصلے کا مقصد ان کی انتخابی مہم کو متاثر کرنا ہے اور وہ اس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل اور پاکستان بار کونسل سے رجوع کررہے ہیں جو ان کا قانونی حق ہے، یہ فیصلہ اگلے 2 تین دن میں واپس ہوجائے گا کیونکہ اس کی بنیاد ہی نہیں ہے۔فواد چوہدری نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے جج کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سب لوگ ان کے بارے میں جانتے ہیں۔ انہیں کس طرح یہاں تعینات کیا گیا یہ سب سامنے آئے گا۔