لاہور ہائی کورٹ کا میئرلاہور کو اپنی نگرانی میں شہر سے تجاویزات کے خاتمے کیخلاف آپریشن کرانے کا حکم

بدھ 27 جون 2018 16:11

لاہور ہائی کورٹ کا میئرلاہور کو اپنی نگرانی میں شہر سے تجاویزات کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) شہرسے تجاوزات کے خاتمے کی درخواست میں لاہورہائیکورٹ نے میئرلاہورکواپنی نگرانی میں سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے فوری آپریشن کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہرسے تجاوزات کے خاتمے کیلئے درخواست پرسماعت لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس علی اکبرقریشی نے کی۔اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شہر کی جس بھی سڑک پر نکل جائیں ہر طرف تجاوزات کی بھرمار ہے۔جس پر عدالت نے سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے فوری آپریشن کاحکم دے دیا اور میئرلاہور کو ہدایت کی کہ آپ کل سے اپنی نگرانی میں تجاویزات کیخلاف آپریشن کرائیں۔

متعلقہ عنوان :