نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 25 پیسے اضافہ کر دیا‘

بجلی صارفین پر 15 ارب 70 کروڑ روپے کابوجھ پڑے گا

بدھ جون 16:16

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 25 پیسے اضافہ کر دیا‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 25 پیسے کااضافہ کر دیا گیا جس سے بجلی صارفین پر 15 ارب 70 کروڑ روپے کابوجھ پڑے گا۔بدھ کو ذرائع کے مطابق نیپراکی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ مئی میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 29 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ اسی مہینے میں مہنگے فرنس آئل سے 19.30 فیصدبجلی پیدا کی گئی۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ مہنگے فرنس آئل سے 12 روپے 47 پیسے فی یونٹ بجلی پیداکی گئی جبکہ ایل این جی سے پیداہونیوالی بجلی کی فی یونٹ قیمت 9 روپے 10 پیسے رہی۔

متعلقہ عنوان :