پولیس نے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا،

موٹرسائیکل اور ماسٹر چابی برآمد

بدھ جون 16:16

ڈیرہ مراد جمالی۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) سٹی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے موٹرسائیکل اور ماسٹر چابی برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج راو منیر احمد ضیاء اور ایس ایس پی نصیرآباد جاوید شاہ غرشین کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد نواز گشکوری کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر غلام حیدر منجھو، انسپکٹر علی حسن رند، سب انسپکٹرز، حبیب اللہ لاشاری، غلام قادر رند، ہیڈ کانسٹیبل عبدالعزیز سولنگی اور کانسٹیبل شاہ مراد پر مشتمل پولیس پارٹی نے جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سٹی کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت مختلف لنک سڑکوں اور مین بازار قومی شاہراہ پر سخت ناکہ بندی اور چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنادیا ،اس دوران کارروائی موٹرسائیکل اور چوریوں کی وارداتوں میں ملوث اہم سرغنہ رانجھا خان ولد وزیر خان کو سی ڈی موٹرسائیکل ماڈل 2017 ماسٹر چابی کے ذریعے چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ،سٹی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او غلام حیدر منجھو نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم علاقے میں موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتوں کا اہم سرغنہ ہے ملزم نے کئی وارداتوں کا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :