سیاسی و قبائلی رہنما میر محمد اشرف مینگل کاحلقہ پی بی 12 سے متحدہ مجلس عمل امیدوار میر نظام الدین لہڑی کی حمایت کا اعلان

بدھ 27 جون 2018 16:16

ڈیر ہ مرادجمالی۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی معروف سیاسی و قبائلی رہنما میر محمد اشرف مینگل،میر جمیل احمد مینگل،میر صابر حسین پندرانی نے اپنے برادریوں کے سینکڑوں افراد کے ساتھ حلقہ پی بی 12 سے متحدہ مجلس عمل امیدوار میر نظام الدین لہڑی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں گوٹھ محمد رحیم مینگل میں میر محمد اشرف مینگل کی سربراہی میں جلسے کا انعقاد کیا گیاجس میں پندرانی برادری ،مینگل برادری،میروانی برادری کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ،جلسے میں معروف سیاسی و قبائلی رہنما میر محمد اشرف مینگل ،میر جمیل احمد مینگل،میر صابر حسین پندرانی نے اپنے برادریوں کے سینکڑوں افراد کے ساتھ متحدہ مجلس عمل حلقہ پی بی 12 سے امیدوار میر نظام الدین لہڑی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی بی 12 کے امیدوار میر نظام الدین لہڑی اور این اے 260 کے امیدوار مولانا عبداللہ جتک معززین معتبرین عوام اور خصوصا میر محمد اشرف مینگل،میر جمیل احمد مینگل،میر صابر حسین پندرانی و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جلسے سے ثابت ہو گیا ہے کہ نصیرآباد حلقہ پی بی 12 متحدہ مجلس عمل کا گڑھ بن چکا ہے اور نامزد امیدوار الحاج میر نظام الدین لہڑی کی جیت یقینی ہے،انہوں نے کہا کہ ماضی میں جان بوجھ کر اس علاقے کے عوام کو پسماندہ رکھا گیاعلاقے کے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی5 سالوں کے اندر پٹ فیڈر کینال سمیت کسی بھی نہروں کی صفائی نہیں کرائی گئی جس کی وجہ سے یہ گرین بیلٹ علاقہ خشک سالی کا شکار ہے۔

مقررین نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور متحدہ مجلس عمل میں شامل دیگر جماعتیں ہی در اصل ملک اور اسلام کی سلامتی کی ضمانت ہے ملک پر جب بھی کوئی وقت آیا تو دینی جماعتوں نے مل کر ان سازشوں کو ناکام بنایا۔

متعلقہ عنوان :