کانک نوزہ کے سیاسی رہنماء نبی بخش بنگلزئی کا عام انتخابات میں پاکستان ورکرز کنفیڈرشن کے ساتھ اتحادکااعلان

بدھ جون 16:16

مستونگ۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) کانک نوزہ کے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماوں نبی بخش بنگلزئی،ظہوراحمدبنگلزئی نے اپنے سینکڑوں حمایتوں سمیت پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے ضلعی صدر حاجی محمدیارعلی زئی و زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے سربراہ حاجی عبدالعزیز شاہوانی کی قیادت میں سراوان پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں عام انتخابات میں پاکستان ورکرز کنفیڈرشن کے پلیٹ فارم پر اتحادکااعلان کیا، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مستونگ سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں نے ضلع مستونگ کے عوام کوپانی،،بجلی،، سکالرشپ، صحت، تعلیم سمیت زندگی کے تمام بنیادی سہولیات سے یکسر محروم رکھا، عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں مگر عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے امیر ترہوتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

نمائندے منتخب ہونے کے بعدمستونگ کے غریب عوام اور ووٹروں کو 5سال تک بھول جاتے ہیں اور الیکشن کے آتے ہی ان نمائندوں کو عوام کی یاد آتی ہے ،کئی سال پرانی تعزیتیں بھی یادآ رہی ہیں، عوام اب باشعور ہے، اس بار ہم ایسا نہیں ہونے دیںگے۔انہوں نے کہا کہ اس بار مستونگ سے ایساغریب پرورخداترس نمائندہ منتخب کیاجائیگاجومستونگ کے تمام اقوام کی نمائندگی کرتے ہوئے عوامی مسائل کوانک ی دہلیز پرحل کرے۔

انھوں نے کہاکہ یہاں کے عوام نے این ای267 اورپی بی 35سے ہمیشہ ایسے نمائندوں کو منتخب کیاجو منتخب ہونے کے بعدپھر ان علاقوں کا رخ ہی نہیں کیا ،عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکراسمبلیوں تک پہنچ جاتے ہے اور عوام کوپہنچاننے سے ہی انکاری ہوجاتے ہیں۔ ،بحیثیت قبائلی رہنماء محمد یارعلیزئی کومبارک باد دیتاہوں جنہوں نے پورے علاقے کی پسماندگی اور یہاں رہنے والے تمام قبائل کوانصاف دلانے کیلئے پاکستان ورکرزکنفیڈریشن مضبوط بنایا۔