قمر اسلام راجہ کے بیٹے نے این اے 59کا پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرا دیا

بدھ 27 جون 2018 16:22

راولپنڈی27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) نیب کے ہاتھوں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنما انجینئر قمر السلام کے بیٹے سالار السلام اپنے چچا اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد کے ہمراہ کچہری پہنچے۔

(جاری ہے)

دو روز قبل سالار السلام کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بدھ کے روز لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جو ڈیشل کمپلیکس پہنچ گئی۔ قمر اسلام راجہ کے بیٹے نے این اے 59کا پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرا دیا ۔پارٹی ٹکٹ سالار قمرراجہ نے آر او شبریز اختر راجہ کے پاس جمع کرایا۔لیگی امیدوار قمر اسلام راجہ کو چاردن قبل نیب نے گرفتار کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :