ایان علی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم

بدھ 27 جون 2018 16:22

ایان علی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم
راولپنڈی27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) کسٹمز کی خصوصی عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کو آئندہ سماعت میں عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے ،آئندہ سماعت 21جولائی تک ملتوی کی گئی ہے۔بدھ کے روز کسٹمز کی خصوصی عدالت میں طویل عرصے بعد نئے جج ارشد حسین بھٹہ تعینات ہونے پر ماڈل گرل ایان علی کی خلاف کر نسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت میں ماڈل ایان علی ایک بار پھر عدالت سے غیر حاضر رہی اور میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا ۔کسٹمر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا ہے کہ ایان علی علی ڈیرھ سال سے بیرون ملک ہے اورہر مرتبہ میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کر دیا جا تا ہے ۔ایان علی کی عدم حاضری پر نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا ئیں۔عدالت نے ایان علی کوعدالت میں پیش ہو نے کے لئے آخری موقع دید یا اور حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزمہ ہر صورت عدالت میں پیش ہوں۔کیس کی سماعت 21 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :