میاں نعمان کبیر کی ایرانی قونصل جنرل آغا مجید صادقی دولت آبادی سے ملاقات

بدھ 27 جون 2018 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) نگران صوبائی وزیرلائیوسٹاک و ٹرانسپورٹ میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران بھائی چارے کے مضبوط اورلازوال رشتے میں جڑے ہوئے ہیں ۔ایران نے ہر مشکل گھڑی میں دوستی کا حق ادا کیا۔یہ بات صوبائی وزیر میاں نعمان کبیرنے لاہور میں تعینات ایرانی قونصلیٹ جنرل آغا مجید صادقی دولت آبادی سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ تعلقات کے فروغ پربات چیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک ایران تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ پنجاب میں زندگی کے ہر شعبہ میں قابل ذکر ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ عوام کی فلاح وبہبود اورسماجی شعبوں کی بہتری کیلئے شاندار اقداما ت کیے گئے ہیں ۔

تعلیم،صحت اوردیگر سماجی شعبے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔صوبائی وزیر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی کی قیادت میں پنجاب حکومت دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق آئینی و انتظامی امور کی انجام دہی کے لئے بہتر ین اقدامات کر رہی ہے۔موجودہ حکومت صوبہ پنجاب میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنا رہی ہے۔