ہاشمانیز اسپتال کی جانب سے مفت طبی کیمپ، 1700 افراد کا معائنہ و ٹیسٹ کیے گئے

بدھ 27 جون 2018 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) ہاشمانیز اسپتال کی جانب سے گزشتہ دنوں اوشین مال کراچی میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں اور عملے کے افراد کے لیے دو روزہ مفت طبی کیمپ و برینڈ اکٹویشن ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں 1700 سے زائد لوگوں کو طبی خدمات فراہم کی گئیں۔ کیمپ صبح 10 سے رات 11 بجے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

ہاشمانیز اسپتال کے ہیڈ آف کارپوریٹ بزنس و ترجمان اظہر نثار نے بتایا کہ دونوں دنوں کے دوران لوگوں کو مفت طبی معائنے، آنکھوں کے ٹیسٹ، بون ماس ڈینسٹی (بی ایم ڈی) ، ذیابیطس کے تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔

انہوںنے بتایا کہ یہ کیمپ پہلے ایک دن کے لیے لگایا گیا تھا لیکن شہریوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے اسے مزید ایک دن توسیع دی گئی۔ کیمپ میں ڈاکٹر سمیع اور ڈاکٹر چندرلال کی قیادت میں طبی و نیم طبی عملے نے مستعدی سے خدمات انجام دیں۔ اس دوران کیمپ میں آنے والے افراد میں ہاشمانیز اسپتال کی جانب سے تحائف تقسیم کیے گئے اور لکی ڈرا کیا گیا۔ ہاشمانیز گروپ آف ہاسپیٹلز کے سی ای او ارسلان ہاشمانی نے کیمپ کا دورہ کیا اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :