تعلیم کے ذریعے انسانی ترقی میں سرمایہ کاری سے بہتر ترقی اور خوشحالی کا کوئی دوسرا بہتر راستہ نہیں ہے ،ْراجہ کلیم اللہ خان

سیکرٹری بی آئی ایس پی کا وسیلہ تعلیم پروگرام کے دائرہ کارکو آزاد کشمیرکے اضلاع جہلم ویلی اور بھمبر تک پھیلانا قابل تحسین ہے ،ْ ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی

بدھ جون 16:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریجنل آفس مظفرآباد میں محکمہ تعلیم اوردیگر شراکتی اداروں کے مابین بی آئی ایس پی کے وسیلہ تعلیم پروگرام کی ریجنل کوارڈینیٹشن کمیٹی کا پانچواں سہ ماہی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی راجہ کلیم اللہ خان نے کی۔ اجلاس کے دوران وسیلہ تعلیم پروگرام کی کارکردگی اورحاصل کردہ اہداف پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔

منعقدہ اجلاسٍ میںمحکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ایجوکیشن ظہور احمد نے محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کی نمائیندگی آزادکشمیر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد اقبال نے کی ۔ مینٹنگ میں محکمہ تعلیم کی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن زنانہ زاہدہ علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن مردانہ سید ارشدحسین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم توسفیدہ بہار ، ٹیچیز فائونڈیشن کی جا نب سے خواجہ جاوید اقبال ،این آر ایس پی کے ریجنل کوارڈنیٹر سید واصف گردیزی، ضلع نیلم سے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر سردار فضائل بلوچ اور ضلع حویلی سے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر سید شفقت آفتاب گردیزی نے میٹنگ میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بی آئی ایس پی کی جانب سے ڈویژنل ڈائریکٹر رالاکوٹ سردار ظاہر ، ڈویژنل ڈائریکٹر میرپور راجہ ایاز خان ،ڈویژنل ڈائریکٹر مظفرآباد سعید احمد شال ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر راجہ غضنفر علی وسیلہ تعلیم آزادکشمیر کے فوکل پرسن اسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ سجاد احمد اور ریجنل میڈیا آفیسر واجد رفیق چوہدری بھی موجود تھے۔ ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی راجہ کلیم اللہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے۔

تعلیم کے ذریعے انسانی ترقی میں سرمایہ کاری سے بہتر ترقی اور خوشحالی کا کوئی دوسرا بہتر راستہ نہیں ہے۔ بی آئی ایس پی کا وسیلہ تعلیم اقدام معاشرے کے پسماندہ طبقے کو پرائمری تعلیم کی سہولت فراہم کرتے ہوئے پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل کرتا ہے۔اس موقع پرریجنل ڈائریکٹر نے شرکاء کو بتایا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کو مزید دو اضلاع میں جلد شروع کر دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری بی آئی ایس پی کا وسیلہ تعلیم پروگرام کے دائرہ کارکو آزاد کشمیرکے اضلاع جہلم ویلی اور بھمبر تک پھیلانا قابل تحسین ہے ان کے اس فیصلے کو آزادکشمیر کے جملہ افراد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ڈ ائریکٹر محکمہ تعلیم ظہور احمد نے آزاد کشمیر کے تین اضلاع میں 44, 500غریب بچوں کے سکولوں میںانداراج اور تعلیم کی فراہمی کیلئے بی آئی ایس پی وسیلہ تعلیم پروگرام کی پوری ٹیم کی قابل قدر کاوشوں کی سراہاتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم آزادکشمیر اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گا۔

انہوںنے اپنے سٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ وسیلہ تعلیم اقدام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں اس موقع پر انہوں نے بی آئی ایس پی کی ٹیم کو کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کا ر دوسرے اضلاع خصوصاضلع جہلم ویلی اور بھمبر کو اس میں شامل کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔اسٹنٹ ڈائریکٹر /فوکل پرسن بی آئی ایس پی راجہ سجاد احمد خان نے این آر ایس پی کو ضلع نیلم اور حویلی میں اپنے سہ ماہی اہداف بروقت مکمل کرنے پر انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ این آر ایس پی نے بی آئی ایس پی نے دونوں اضلاع میں خاطر خواہ کامیابیاںحاصل کی ہیں۔

اس موقع پر پات چیت کرتے ہوئے ،انہوں نے آزادکشمیر کے تینوں اضلاع میرپور ، کوٹلی اور باغ کی فیلڈ ٹیمزکو کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں انتہائی محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے 1500رہ جانے بچوں کا اندارج مکمل کرنے پر تینوں اضلاع کی ٹیموں کا کام قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت 5سے 12سال کی عمر کے بچے پرائمری تعلیم کے حصول کیلئے 70%حاضری کی شرط پر 750روپے فی بچہ سہ ماہی بنیادوں پر وصول کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :