مقبوضہ کشمیر ،ْ شوپیان میں احتجاجی مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ

سوپور میں 4نوجوان گرفتار، پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں خاتون زخمی

بدھ 27 جون 2018 16:26

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیان کے علاقے پنجورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی تونوجوانوں نے سڑکو ں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے اور فورسز پر پتھرائو کیا۔

فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔

(جاری ہے)

دریںاثناء بھارتی فوجیوں نے سوپور کے علاقے فروٹ منڈی سے چار نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار نوجوانوں میں ملگونی پورہ سے تعلق رکھنے والا محمد ایوب ملہ، وارہ پورہ کا فیاض احمد واراورجاوید احمد وار اور دچھن پورہ روہامہ کامقصود احمد وار شامل ہے۔ ادھر ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک 65سالہ خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ ضلع کے علاقے نورکوٹ دگوار سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے جانوروں کوواپس لینے گئی تھی۔ زخمی خاتون کو مقامی ہسپتال میں داخل کردیاگیا ہے۔