مالاکنڈ یونیورسٹی اور غیر سرکاری تنظیم لاسونہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط

بدھ 27 جون 2018 16:29

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) مالاکنڈ یونیورسٹی اور غیر سرکاری تنظیم لاسونہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط ہوگئے اس سلسلے میں ایکع تقریب کاانعقادکیاگیاجس میںتقریب میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لاسونہ عظم خان، پروگرام منیجر نور مالک اور پراجیکٹ منیجر اورنگزیب خان ، رجسٹرار مالاکنڈ یونیورسٹی ڈاکٹر عزت خان اوروائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرگل زمان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس پروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے کہا کہ مفاد عامہ اور سماجی ترقی میں غیر سرکاری تنظیموں کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے اور مالاکنڈ یونیورسٹی اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ مفاہمتی یادداشت سے دونوں ادارے مفاد عامہ اور سماجی ترقی کے مختلف منصوبوں پر مل کر کام کریں گے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرینگے تقریب کے آخر میں لاسونہ کی ٹیم نے تعاون پر وائس چانسلر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :