ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا صفت غیو ر چلڈرن( حاجی کیمپ) ہسپتال کادورہ

بدھ 27 جون 2018 16:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ایوب کے ہمراہ صفت غیو ر چلڈرن( حاجی کیمپ) ہسپتال کادورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے انکے مسائل اور انکو دی جانے والی صحت کی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے مریضوں کو د ی جانے والی صحت کی سہولیات اور ہسپتال انتظامیہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے تمام وارڈز کا خو د معائنہ کیا اور مریضوں سے معلومات حاصل کی بعدازاں ضلع ناظم نے ہسپتال میں ضلعی حکومت کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے خصوصی ڈارک روم کا بھی معائنہ کیا ۔

ضلع ناظم نے ہسپتال کے ایم ایس کو تاکید کی کہ بچوں کے امراض کیلئے مخصوص صوبے کے واحد ہسپتال میں مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے براہ راست ان سے رابطہ میںرہے جبکہ مریضوں کو بلاتعطل صحت کی سہولیات فراہم کی جائے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو بھی وقتا فوقتا ہسپتال کا دورہ کرنے اور مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی حکومت کی بھر پور معاونت کی استدعا کی ۔

متعلقہ عنوان :