بلدیہ آٹھمقام کی غفلت‘ آوارہ کتوں کی بہتات، شہریوںکا جینا دو بھر کر دیا، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 27 جون 2018 16:32

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) بلدیہ آٹھمقام کی غفلت، آوارہ کتوں کی بہتات، شہریوںکا جینا دو بھر کر دیا، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ ٖ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ نیلم کی غفلت اور لاپرواہی سے دو سالوں سے ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام اور گرد نواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کو مارنے کی کوئی مہم نہیں چلائی گئی ہے۔

آوارہ کتوں کی تعداد میں اتنااضافہ ہو گیا ہے کہ محلے بازار کتوں سے بھر گئے ہیں۔ کتے سکول جانے والے بچوں پر حملہ آور ہو جاتے ہیں رات کو کوئی شخص گلی محلے میں پیدل چل نہیں سکتا ہے۔ گرد نواح میں کھیتوں میں فصلیں تباہ کر دی ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ آوارہ کتوں کے لوگوں کو کاٹنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ بلدیہ آٹھمقام کے حکام کو زبانی و تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے لیکن تدارک کے لئے کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ضلع کونسل نے وادی نیلم کے دیگر علاقوں شاردہ کیل کنڈل شاہی جورا میں آوارہ کتوں کی بہتات کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلدیہ حدود میں آوراہ کتوں کو تلف کرنے کی ذمہ داری بلدیہ کی ہے جبکہ بلدیہ حدود سے باہر کا مینڈیٹ ضلع کونسل کے پاس ہے ۔ حکومت فوری طور پر مزید حادثات یا نقصان سے بچنے کے لئے متعلقہ اداروں کو کتوں کو مارنے کے لئے احکامات جاری کرے عوام کو ہر کام کے لئے ہڑتال یا احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ادارے اپنے مینڈیٹ کے مطابق فرائض منصبی سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :