مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج گھر گھر تلاشی کے دوران بے گناہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر رہی ہے ‘بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں مذید فوجی دستے تعینات کرنا وادی میں قتل وغارت کا منصوبہ ہے

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

بدھ جون 16:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج گھر گھر تلاشی کے دوران بے گناہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر رہی ہے ۔۔بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں مذید فوجی دستے تعنیات کرنا وادی میں قتل وغارت کا منصوبہ ہے ۔

بھارت کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ذریعے کشمیریوں پر جو ظلم وجبر کر رہا ہے ۔اس پر نہ تو عالمی برادری کوئی نوٹس لے رہی ہے ۔اور نہ انسانی حقوق کی تنظمیں بھارت کو لگام دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت طاقت کے نشے میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم کرنے کے ناکام حربے کر رہا ہے ۔کشمیریوں کی منزل آزادی ہے اور کوئی طاقت کشمیریوں کو اُن کے پیدائشی حق آزادی سے محروم نہیں رکھ سکتی ۔

چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں کمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے ہزاروں لوگوںکو شہید کر چکا ہے ۔عالمی برادری اب اپنی آنکھوں کھولے ۔کشمیریوں پر بھارتی ظلم وجبر اب برداشت سے باہر ہے ۔۔بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں اپنی افواج رکھنے کا کوئی جواز نہیں ۔کشمیریوں کو آزادی کے سوا دوسرا کوئی فیصلہ قبول نہیں ۔