مسلم لیگ ن کا منشوراور سابق وزیر اعظم پا کستا ن میا ں محمد نوز شریف کا ویژن پا کستا ن کی ترقی اور خو شحا لی ہے‘مسلم لیگ ن کی حکومت آ زاد کشمیر کو اگلے تین سالوں میں ما ڈل اسٹیٹ بنا کر دم لے گی

مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر مرکزی مجلس عاملہ چودھری ناصر محمود کی میڈیا سے بات چیت

بدھ جون 16:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر مرکزی مجلس عاملہ چودھری ناصر محمود نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کا منشوراور سابق وزیر اعظم پا کستا ن میا ں محمد نوز شریف کا ویژن پا کستا ن کی ترقی اور خو شحا لی ہے ۔۔مسلم لیگ ن کی حکومت آ زاد کشمیر کو اگلے تین سالوں میں ما ڈل اسٹیٹ بنا کر دم لے گی ۔ میا ںمحمدنوز شریف نے آزاد کشمیر کاترقیاتی بجٹ دو گناہ کیا اور کشمیرکو نسل کا خاتمہ کیا جس سے آزاد کشمیرکوماڈل اسٹیٹ بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

پاکستان میں مسلم لیگ ن ترقیاتی کاموں کی وجہ سے دوبارہ برسرقتدار آئے گی اور ترقی کے سفرکورواں دواں رکھے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چودھری ناصر محمود نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت نے پاکستان میں پا نچ سالوں میں توانا ئی کے بے شمار منصوبے مکمل کیے سابقہ حکومتوں نی70سالوں میں بجلی پیداواری کے لیے کوئی منصوبے نہیں لگائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم راجہ محمد فاروق حید ر خا ن نے حکومت چلا نے کادرست راستہ تعین کر دیا ہے ۔تمام حلقوں میں برابری کی بنیا د پر تر قیا تی کا م کروائے جا رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی حکو مت عوام دوست پا لیسوں پر گا مزن ہے ۔ راجہ محمد فاروق حید ر خا ن نے جوکارہائے نما یا ں سر انجام دئیے ہیں وہ کسی اور کے بس کی با ت نہیں تھی ۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے حکومت سنبھالتے ہی میرٹ کو بحا ل کیا اور بلاتخصیص بر ادری اور علا قہ لو گوں کو میر ٹ پر سر کا ری نوکریا ںدیں ۔