پاک فوج ہماری سرحدوں کی ضامن ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں‘بھارت ہمار ا ازلی دشمن ہے جو مختلف حیلے بہانوں سے افراتفری پھیلانا چاہتاہے

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کی مختلف وفود سے بات چیت

بدھ جون 16:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی ضامن ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں۔۔بھارت ہمار ا ازلی دشمن ہے جو مختلف حیلے بہانوں سے افراتفری پھیلانا چاہتاہے۔ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے۔۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسیز کا تشدد ،ظلم ،،قتل و غارت کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے ۔

اقوام متحدہ کی قراردادیں ہی اس مسئلہ کا اصل حل ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر پر قبضہ ایک جابرانہ فعل ہے جس کو کشمیری عوام نے کبھی بھی تسلیم نہیںکیا ۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ میں کشمیری کیمونٹی کے رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چودھری محمد اشرف نے کہا کہ ملک کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا تارکین وطن کشمیریوں کااپنے خطہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے لازوال قربانیاں ہیں جن کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔