امریکا اتحادیوں کو ایرانی تیل کی درآمد پر گھیرا تنگ کر ے گا

تہران کو تیل کی فراہمی کے میدان میں تنہا کر دیا جائے گا، امریکا ہر گز ایران کو کوئی رعایت نہیں دے گا

بدھ 27 جون 2018 16:34

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی تیل کا گھیرئوا کرکے اتحادیوں کواس کی درآمد سے روکے گا،تہران کو تیل کی فراہمی کے میدان میں تنہا کر دیا جائے گا، امریکا ہر گز ایران کو کوئی رعایت نہیں دے گا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران سے تیل خرید کرنے والے ممالک کو نومبر کے آغاز سے تہران سے تمام درامدات بند کرنے کی تیاری کرنی چاہیے کیونکہ اس وقت امریکا ایران پر دوبارہ تمام اقتصادی پابندیاں عاید کردے گا۔

(جاری ہے)

امریکی حکومت کیایک عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا کہ ہم خطے میں ایران کے گھٹیا طرز عمل کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے رہیں گے اور تہران کو تیل کی فراہمی کے میدان میں تنہا کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کو تیل کی درآمدات پر کسی قسم کی رعایت نہیں دے گا۔امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ امریکا کا ایک اعلی اختیاراتی وفد آئندہ ہفتے مشرق وسطی کے دورے پر جائے گا۔ یہ وفد خلیجی اور دوسرے عرب اتحادی ممالک پر زور دے گا کہ وہ نومبر 2018 تک ایران کو تیل کی عالمی منڈی میں تنہا کرنے کے لیے اس کی تیل کی مصنوعات کی درآمدات روک دیں۔

متعلقہ عنوان :