نکارگوا،ہنگامہ آرائی،اپریل سے ابتک 285سے زائد افراد ہلاک، 1500سے زائد ذخمی

ہلاکتوں کی ذمہ داری سلامتی کے ریاستی اداروں پر عائد ہوتی ہے، اے این پی ڈی ایچ

بدھ جون 16:34

نکاراگوا سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) نکارا گوا میں اپریل سے جاری ہنگامہ آرائی میں اب تک 285 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 1500سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، اے این پی ڈی ایچ ادارے نے ہلاکتوں کی ذمہ داری سلامتی کے ریاستی اداروں پر عائد کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نکارا گوا میں اپریل سے جاری ہنگامہ آرائی میں اب تک 285 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے ملکی کمیشن((اے این پی ڈی ایچ)کے مطابق پندرہ سو سے زائد شہری زخمی ہیں جبکہ 156 لاپتہ ہیں۔ اس ادارے نے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری سلامتی کے ریاستی اداروں پر عائد کی ہے۔ نکاراگوا میں یہ ہنگامہ آرائی ٹیکسوں میں اضافے اور پینشن میں کمی کے حکومتی منصوبوں کے خلاف شروع ہوئی تھی۔ صدر ڈانیئل اورٹیگے اپنا فیصلہ واپس لے چکے ہیں تاہم مظاہرین ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :