امریکا نے تین مراحل میں ایران کو ختم کرنے کا منصوبہ تشکیل دے ڈالا، علی خرم

ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ، تیل برائے خوراک کے پروگرام پر مجبور کرنا اور معاشی طور پر دیوالیہ کر کے فوجی طاقت کا استعمال کرنا تین مراحل ہیں، معاون خصوصی برائے ایرنی وزارت خارجہ

بدھ 27 جون 2018 16:34

امریکا نے تین مراحل میں ایران کو ختم کرنے کا منصوبہ تشکیل دے ڈالا، علی ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے معاون خصوصی اور مشیر علی خرم نے کہا ہے کہ امریکا نے تین مراحل میں ایران کو ختم کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے، سخت اقتصادی پابندیاں، تیل برائے خوراک کے پروگرام پر مجبور کرنا اور معاشی طور پر دیوالیہ کر کے فوجی طاقت کا استعمال کرنا تین مراحل ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے معاون خصوصی اور مشیر علی خرم نے کہا ہے کہ امریکا نے تین مراحل میں ایران کو ختم کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے، سخت اقتصادی پابندیاں، تیل برائے خوراک کے پروگرام پر مجبور کرنا اور معاشی طور پر دیوالیہ کر کے فوجی طاقت کا استعمال کرنا تین مراحل ہیں۔

علی خرم کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو ختم کرنے کے لیے تین مراحل پر مشتمل پلان تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا ایران پر سخت ترین اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کے بعد ایران کا محاصرہ کرنے اور تیل برائے خوراک کے پروگرام پر مجبورکررہا ہے۔ امریکا ایران کو ماضی کے عراق میں بدلنا چاہتا ہے اور تیسرے مرحلے میں ایران کومعاشی طور پر دیوالیہ کرنے کے بعد فوجی طاقت کے استعمال کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

اوپیک سے ایران کی تیل کی برآمدات کو نکال دینے کے فوری منفی اثرات سامنے آئے اور ہمیں مشرق کی سمت مڑنا پڑا۔خیال رہے کہ سعودی عرب اور روس نے اوپیک میں تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک ملین بیرل اضافے سے اتفاق کیا ہے جس پر ایران کو سخت پریشانی لاحق ہے۔ تیل کی عالمی پیداوار میں یہ صرف ایک فی صد اضافہ ہے۔