لیبیا، 200غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

بدھ 27 جون 2018 16:34

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) لیبیا کے ساحلی شہر قارا بولی کے کھلے سمندر میں 200 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے ساحلی شہر قارا بولی کے کھلے سمندر میں 200 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ساحلی محافظوں نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ یہ واقعہ قارا بولی سے 25 میل دور سمندر میں پیش آیا ۔ ان تارکین وطن کی اکثریتی افریق ممالک سے وابستہ بتائی گئی ہے جو کہ یورپ جانے کی خواہش رکھتے تھے ۔یاد رہے کہ غیر قانونی یورپ جانے کی کوشش میں متعدد افریقی باشندے تپتے خشک ریگستانوں میں بھوکے پیاسے یا پھر بحیر ہ روم کی ظالم امواج کی نذر ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :