ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور نسٹ نے نیشنل انجینئرنگ روبوٹک مقابلوں 2018کا اعلان کر دیا

بدھ 27 جون 2018 17:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور نسٹ نے نیشنل انجینئرنگ روبوٹک مقابلوں 2018کا اعلان کر دیا،مقابلے اگلے ماہ 7جولائی سے شروع ہونگے۔مقابلوں میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں جامعات اور تعلیمی اداروں کی سینکڑوں ٹیمیں حصہ لینگی۔

(جاری ہے)

نسٹ کالج آف الیکٹریکل اینڈ میکنیکل انجینئرنگ گزشتہ سترہ سالوں سے مقابلوں کا اہتمام کرتا رہا ہے تاہم رواں سال مقابلے کالج آف ای ایم ای پشاور روڈ راولپنڈی میں منعقد ہونگے۔نسٹ کے کا کہناہے کہ یہ فورم فیکلٹی ممبران اور طالب علموں کو اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :