Live Updates

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا

پولنگ کاوقت قانون کے مطابق آٹھ گھنٹے مقرر ہے،پولنگ کے وقت بڑھانے کااختیارکمیشن کا ہے ،ْ حکام

بدھ 27 جون 2018 17:03

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا ۔حکام الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کاوقت قانون کے مطابق آٹھ گھنٹے مقرر ہے،پولنگ کے وقت بڑھانے کااختیارکمیشن کا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق انتہائی مجبوری،ضرورت کے تحت پولنگ ٹائم میں کچھ دیرکااضافہ کیاجاسکتاہے اور وقت بڑھانیکافیصلہ پولنگ کے دن صورتحال کے مطابق کیاجاتاہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کیاوقات صبح 8تا5بجے شام سے زیادہ نہیں بڑھا سکتے، جولوگ5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن میں موجود ہوتے ہیں ووٹ ڈالناانکاحق ہے۔واضح رہے تحریک انصاف نے پولنگ کا وقت پانچ سے بڑھا کر آٹھ بجے تک کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات