اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس ،ْ 2 گواہوں کے بیان قلمبند،

مزید 5 گواہ آئندہ سماعت پر طلب

بدھ 27 جون 2018 17:10

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس ،ْ 2 گواہوں کے بیان قلمبند،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) احتساب عدالت میں اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران 2 گواہوں کے بیانات اورجرح مکمل کرلی گئی ،عدالت نے مزید 5 گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔بدھ کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی اس موقع پر ریفرنس میں نامزد تینوں شریک ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے،ملزم منصوررضا کے وکیل قاضی مصباح نے گواہ اشتیاق علی پرجرح کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈارکیخلاف انٹرپول کے ذریعے کارروائی کی جارہی ہی گواہ کے مطابق 16 نومبر 2001کواسحاق ڈارکے اکاؤنٹ میں 4لاکھ 40ہزارکی ٹرانزیکشن ہوئی جس پر اسحاق ڈار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ترسیل کریڈٹ کارڈ کی ایک انٹری تھی جو اسی روز واپس کر دی گئی تھی۔ملزم منصوررضا کے وکیل قاضی مصباح نے 2 گواہوں کے بیانات اورجرح مکمل کرلی گئی ،جن میں اشتیاق علی اور غزالی عزیزشامل ہیں ۔عدالت نے مزید 5 گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔