بارشیں نہ ہونے سے دریائے سندھ کے بیراجوں میں پانی کی کمی

بدھ 27 جون 2018 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) بالائی علاقوں میں بارشیں نہ ہونے کے باعث دریائے سندھ کے بیراجوں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے، ارسا نے اس حوالے سے وارننگ جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے دیہی و ساحلی علاقوں میں نہری پانی کی قلت برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح گرنے سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بدین کے تمام دیہی و ساحلی علاقوں میں طویل عرصے سے نہری پانی کی کی عدم فراہمی اور زیر زمین پانی کے ذخائر ناقابل استعمال ہونے کے سبب صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جا رہی ہے، مضر صحت پانی کے استعمال سے مویشیوں کے مرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔محکمہ آبپاشی کے حکام اس صورتحال کو دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا تسلسل بتاتے ہیں جس کے نتیجے میں انتہائی متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی بھی ہونے لگی ہے۔میلوں کی مسافت کے بعد پینے کے پانی کا حصول خواتین کا معمول بن گیا ہے جبکہ اکثر مقامات پر گڑھے کھود کر مضر صحت پانی استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :