زمبابوے میں کنڈیشنز حیران کن ہو سکتی ہیں،ٹاس کا بھی اہم کردار ہو گا‘سرفراز احمد

فخر زمان، حسن علی، شاداب خان، شعیب ملک اور بابر اعظم ٹیم کا مستقل حصہ بن چکے ہیں ‘میڈیا سے گفتگو

بدھ 27 جون 2018 17:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ زمبابوے میں کنڈیشنز حیران کن ہو سکتی ہیں،گزشتہ دونوں ٹورز میں مختلف پچز نظر آئیں، ٹاس کا بھی اہم کردار ہو گا۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)

ایک ڈیڑھ سال سے کھلاڑی ساتھ کھیل رہے ہیں۔ فخر زمان، حسن علی، شاداب خان، شعیب ملک اور بابر اعظم ٹیم کا مستقل حصہ بن چکے ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان کو کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے، وہ تیسرے اوپنر کے طور پر ٹیم کے ہمراہ جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی موجودگی سے ٹیم کی بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی مضبوط ہوگی۔ یاسر شاہ ٹیسٹ کے بہترین بولر ہیں اور اب انہیں ایک روزہ کرکٹ میں بھی آزمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :