شہباز شریف نے اپنی انتخابی مہم کراچی سے کیوں اور کس کے کہنے پر شروع کی؟

معروف صحافی نے شہباز شریف کی انتخابی مہم سے متعلق بڑی خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جون 2018 16:57

شہباز شریف نے اپنی انتخابی مہم کراچی سے کیوں اور کس کے کہنے پر شروع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مجھے ایک بات سمجھ نہیں آ رہی کہ شہباز شریف اپنی انتخابی مہم کراچی سے کیوں شروع کر رہے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو وہ کہیں سے بھی اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر سکتے ہیں کیونکہ پورا ملک ہی ان کا ہے لیکن انہوں نے اپنی انتخابی مہم کراچی سے ہی کیوں شروع کی؟ شاہد مسعود نے کہا کہ اس بارے میں میں نے کسی نے پوچھا اور کچھ اپنی عقل بھی لڑائی تو مجھ کچھ کچھ سمجھ آیا، کچھ سالوں میں کچھ باتیں ایسی ہوئی ہیں جو اب سامنے آ رہی ہیں، شہباز شریف مطمئن ہو کر کراچی میں گھوم رہے ہیں۔

اور وہاں گانا سُنا رہے ہیں۔ یہ اتنے مطمئن کیسے ہیں؟ کیا کوئی بین الاقوامی اتحاد ہے جو پالا جا رہا ہے؟ مسلم لیگ ن سندھ میں کہاں سے الیکشن جیتے گی؟ کیا بلدیہ ٹاؤن یا اورنگی ٹاؤن سے الیکشن جیتے گی؟ شہباز شریف نے کراچی میں گانا گایا ، ان سے اتنا نہیں ہوا کہ وہ بیگم صاحبہ بیمار ہیں ، ان کے لیے دعا کروا دیں انہوں نے گانا گانا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن شہباز شریف کراچی میں اتنے مطمئن کیسے گھوم رہے ہیں؟ وہ کیسے کراچی اور سندھ بھر کو چھ ماہ میں پانی دے دیں گے ۔ایسا لگ رہا ہے کہ ان کو کراچی میں موجود فورسز نے دعوت دی ہے کہ آپ کراچی آ کر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں ہم آپ کو جتوا دیں گے۔واضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کراچی سے کیا ہے جس کے تحت وہ کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کے ساتھ ساتھ گانے بھی گا رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی لیکن شہباز شریف پر تنقید اس وقت ہوئی جب کراچی کو مضحکہ خیز انداز میں "کرانچی " کہتے ہوئے کہا تھا کہ میں پان کھانے والوں کے ''کرانچی'' کو لاہور بنا دوں گا جس پر شہباز شریف کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا، شہباز شریف کے اس بیان پر ایک نئی بحث چھڑ گئی اور کراچی کی عوام کی دل آزادی کرنے پر شہباز شریف سے معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔