سندھ ہائی کورٹ کا16 اگست تک لاپتہ بچی مریم کی بازیابی کو یقینی بنانے کا حکم

بدھ 27 جون 2018 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت نے 16 اگست تک لاپتہ بچی مریم کی بازیابی کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کمسن بچوں کی عدم بازیابی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا عدالت ہی حکم دے گی تو بچوں کو بازیاب کرانے کی کوشش کی جائے گی تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ پہلے یہ کیس اے وی سی سی کے پاس تھا مجھے چھ ماہ پہلے تفتیشی ملی ہے۔

جسٹس محمد اقبال نے استفسار کیا کہ چھ ماہ گزر جانے کے باوجود بھی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہی تفتیشی افسرا نے جواب دیا کہ شیلٹر ہاوس اور دیگر مقامات پر بچی کو تلاش کیا، تاحال کوئی سراغ نہیں ملا،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 5 مریم سالہ کے اغوا کے 7 دن بعد فون پر 10 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا، پولیس کو فون نمبر اور دیگر شواہد دے لیکن 7 سال گزر جانے کے باوجود بچی بازیاب نہیں کرائی جاسکی، عدالت کا 16 اگست تک لاپتہ بچی مریم کی بازیاب کو یقینی بناے کا حکم دہتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔