غیر اعلانیہ و غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ ، کے الیکٹرک کے وکیل عابد زبیری کی اسلام آباد مصروفیت کے باعث سماعت ملتوی

بدھ 27 جون 2018 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) شہر میں غیر اعلانیہ و غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ ، کے الیکٹرک کے وکیل عابد زبیری کی اسلام آباد مصروفیت کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں غیر اعلانیہ و غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل بینچ کی درخواست کی سماعت کا آغاز ہوا تو کے الیکٹرک کے وکیل عابد زبیری کی اسلام آباد مصروفیت کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی،عدالت نے سماعت آئندہ سیشن کے لیے ملتوی کی، گذشتہ سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کی تھی ،لارجر بینچ نے کے الیکٹرک کو حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے،عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کے الیکڑک کب اور کیسے بجلی کی استعداد میں اضافہ کرے گی, بتایا جائے کب تک کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔