کراچی ، جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نئے داخلوں کا سلسلہ جاری

اسلام دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ مدارس نے کارکردگی سے کیا، مفتی محمدنعیم

بدھ 27 جون 2018 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ تعلیمی سال 2018-19کے نئے داخلوں کا آغاز ہوچکاہے خواہشمند سینکڑوں طلباء وطالبات کو داخلہ فارم جاری کردیئے گئے ہیں، تحریری ٹیسٹ میں کامیاب طلبہ کو داخلے دیئے جائیں گے، اب تک ملکی وغیر ملکی شعبہ بنین (گرلزسیکشن) شعبہ بنات( بوائز سیکشن ) شعبہ تخصصات ، معہد اور درس نظامی میں نئے داخلوں کے خواہشمند سینکڑوں طلبہ کو انٹری ٹیسٹ کے بعد داخلہ فارم جاری کردیئے گئے ہیںنئے داخلوں کا سلسلہ 6جولائی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے نئے داخلوں کا جائزہ لیااور اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اسلام دشمنوں کی مدارس کیخلاف سازشیں ناکام ہوچکیں ہیں ،اسلام دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ مدارس نے کارکردگی کیاہے ،ہرسال نئے طلبہ کااضافہ مدارس کا تعلیمی میدان میں خود کو منوانے کی دلیل ہے ، دشمن سازشوں میں مصروف رہے اور ہم قال اللہ قال الرسول کی تعلیم دیتے رہے،انہوں نے اساتذہ سے زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ خلوص و لہلہت کے ساتھ اپنی محنت کو جاری رکھیں ،کیونکہ خلوص اور للہت ہی اہل مدارس کا ہتیار ہے جس کی وجہ سے دشمنوں کی سازشیں ناکام ہورہی ہیں انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد مدارس دشمن قوتوں کی سازشوں سے معلوم ہوتاہے کہ وہ مدارس کو ختم کرنے کیلئے کمر بستہ ہوچکے تھے مگر اللہ کی نصرت ان کی سازشوں کو اللہ نے ناکام بناکر مدارس کو ترقی دی آج مدارس میں ہرقسم کی تعلیم دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :