بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے،جام کمال

پارٹی آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے حکومت سازی کی مستحکم پوزیشن میں ہوگی ،ْخطاب

بدھ جون 17:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان اور سردارشاہ زمان علی زئی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے حکومت سازی کی مستحکم پوزیشن میں ہوگی اور انشاء اللہ بلوچستان میں حکومت قائم کر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جامع پروگرام پیش کرینگے یہ بات انہوں نے سردارشاہ زمان علی زئی کی قیادت وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی مستونگ ممتاز علیزئی ،نثااحمد علیزئی ایڈؤوکیٹ اور بی این پی (عوامی) کے مرکزی کونسلر شکیل احمد علیزئی اور دیگر اضلاع سے علیزئی اقوام کے معتبرین نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

تقریب سے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر ، سردار شاہ زمان علی زئی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے نام سے صوبے کے عوام کی اپنی نمائندہ جماعت وجود میں آچکی ہے اور بلوچستان کے عوام کو اس جماعت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیںاور ہم عوام کے اعتما د کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں وفاق کی جانب سے صوبے کو نظرانداز کیا گیا جس کے باعث صوبے کے عوام میں احساس محرومی میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آکر صوبے کے احساس محرومی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھر پوراقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا سردار شاہ زمان علی زئی کی قیادت میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے باشعور سیاسی قبائلی شخصیات کی بی اے پی میں شمولیت ہمارے اس ویژن کی حمایت کی تقلید ہے جو ہم نے بلا امتیاز بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اختیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے سے نفرتیں ختم کر کے بلوچستان میں رواداری بھائی چارے برداشت کی ایسی مثالی فضاء قائم کریں گے جس میں بلا رنگ و نسل و بلا مذہبی امتیاز کے ہر طبقہ فکر کے لوگوں ہماری جدوجہد کا حصہ بن سکیں،،بلوچستان عوامی پارٹی اپنے قیام کے مختصر عرصے میں ہی اب الحمداللہ صوبے کے عوام کی ہر دلعزیز جماعت بن چکی ہے اورآئے روز قبائلی اور سیاسی شخصیات پارٹی میں شامل ہورہی ہیں۔