بلوچستان عوامی پارٹی کے نمائندے 25جولائی کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اقتدار میںآکر صوبے کی تقدیر بدل دیںگے،عتیق الرحمن کاکڑ

بدھ جون 17:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عتیق الرحمن کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے نمائندے 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اقتدار میںآکر صوبے کی تقدیر بدل دیںگے عوام 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں بی اے پی کے امیدواروں کو کامیاب کرائی۔ یہ بات انہوں نے پشین ،بوستان کے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

عتیق الرحمن کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صدر جام کمال خان ،جنرل سیکرٹری منظوراحمد کاکڑ،بانی سعیداحمد ہاشمی کی قیادت میں مختصر عرصے میں بلوچستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت بن کرسامنے آئی ہے جس سے مخالفین کی نیندیں حرا م ہوچکی ہیں اور وہ بلوچستان عوامی پارٹی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈو ں میں مصرو ف ہیں جس میں انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں لے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں بلوچستان بھر سے بھر پور کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آکرصوبے کے عوام کی تقدیر بدل دے گی اور عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام سبز باغ دکھانے والوں کے بہکاوے میں نہ آئیں اور اپنا ووٹ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کو دیکر کامیاب بنا کرائیں انشاء اللہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کو مایوس نہیں کریگی۔